سانگھڑ،مسافر بس اور رکشے میں تصادم،10افراد جاں بحق،24 شدید زخمی

سانگھڑ،مسافر بس اور رکشے میں تصادم،10افراد جاں بحق،24 شدید زخمی

سانگھڑ (آن لائن) سانگھڑ میں مسافر بس اور رکشے کے ہولناک تصادم کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 24 سے زائد زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے علاقے شاہ پور چاکر کے قریب تیز رفتار مسافر بس ایک رکشے سے جا ٹکرائی۔ اس ہولناک تصادم میں خواتین و بچوں سمیت 10 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے اور مسافر بس اور رکشے میں سوار24 افراد شدید زخمی ہو گئے،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، شہر کے مختلف ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

بس حادثہ

مزید : صفحہ آخر