عدلیہ کو بیگم صفدر کی فوری طور پرضمانت ضبط کر لینی چاہئے،فیاض الحسن

عدلیہ کو بیگم صفدر کی فوری طور پرضمانت ضبط کر لینی چاہئے،فیاض الحسن

راولپنڈی (این این آئی) پنجاب کے وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کے بیان حلفی کے بعد پورے ملک کا سیاسی منظر نامہ بدل گیا،مذکورہ جج کے حلفی بیان کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ آل شریف نہ معصوم ہے اور نہ مظلوم، انہو ں نے کہا کہ قطری خط اورکیلبری فونٹ جیسی جعلسازیو ں کے بعدایک جج کے خلاف نازیبا ویڈیو کی تشہیر مبینہ سیسلین مافیا اور انڈر ورلڈ کی بلیک میلنگ کی سیاست اور مذموم عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے،انہو ں نے کہا کہ مافیا اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے یا توافراد کو خریدتا ہے یا بلیک میل کرتا ہے، صوبائی وزیر نے مطالبہ کیا کہ جج ارشد ملک کے آل شریف کے خلاف دیئے جانے والے بیان حلفی کے بعد عدلیہ کو بیگم صفدر اعوان کی فوری طور پرضمانت ضبط کر لینی چاہئے،. انہوں نے نیب سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی بیگم مریم صفدر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لے،صوبائی وزیر نے کہا کہ مسترد شدہ سیاستدانوں کی بنائی گئی کمیٹی کو رہزن کمیٹی قراردیا جو کسی کی رہبری کے قابل نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا مبینہ سیسلین مافیا اور ان کے حواریوں کی طرف سے جج ارشد ملک کو پچاس کروڑ روپے

مزید : صفحہ آخر