پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں عالمی معیار کا سکول آف انوسٹی گیشن قائم 

پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں عالمی معیار کا سکول آف انوسٹی گیشن قائم 

لاہور(خصوصی رپورٹ)آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کی ہدایت پر پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں سکول آف انوسٹی گیشن قائم کر دیا گیا جس کا ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یاسین نے افتتاح کیا،عالمی معیار کے سکو ل آف انوسٹی گیشن کا قیام کمانڈنٹ مرزا فاران بیگ کی ذاتی کاوشوں اور خصوصی دلچسپی کے باعث ممکن ہواجو اپنی نوعیت کا پہلا تربیتی ادارہ ہے جس میں تفتیش کو سائنسی بنیادوں پر کرنے کے تما م پہلوؤں سے متعلقہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں فائرنگ، انوسٹی گیشن فرانزک لیب، پانچ آئی ٹی لیبز اور فرضی عدالت کا قیام کیا گیا ہے۔ اس سکول آف انوسٹی گیشن سے زیر تربیت پولیس آفیسر خصوصی طور پر تفتیشی افسران کو موقع سے شہادت اکٹھے کرنے میں قانون کے تقاضوں کے مطابق جمع کرنے میں اور محفوظ کرنے میں مہارت حاصل ہوگی، اس طرح دوران تفتیش CDR Analysis, Geo fencing اور پنجاب پولیس کی تمام It Applications کے متعلق مکمل تربیت دی جائے گی۔ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اتنے مختصر دورانیہ میں اس بین الاقوامی معیار کے سکول آف انوسٹی گیشن کا قیام ایک معرکہ سے کم نہیں اور اس کا سہرا ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق مسعود یاسین اور کمانڈنٹ ٹریننگ سکول ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔ مزید برآں ایڈیشنل آئی جی طارق مسعو د یاسین نے اس موقع پر 3 ماڈل کلاس روم sports area, mort area, mini park اور کمیٹی روم کا بھی افتتاح کیا اور کمانڈ نٹ ڈی آئی جی فاران بیگ کو اپنی اور آئی جی پنجاب کی طرف سے شاباش دی۔

مزید : صفحہ آخر