فردوس چاچی چغل خور،روتی شکل بناکر سچ کو مسخ نہیں کر سکتی،سعید غنی

فردوس چاچی چغل خور،روتی شکل بناکر سچ کو مسخ نہیں کر سکتی،سعید غنی

کراچی (آئی ا ین پی) پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا اپنا مستقبل تاریک ہو چکا ہے،چاچی چغل خور روتی شکل بناکر سچ کو مسخ نہیں کر سکتی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے گھوٹکی ضمنی انتخاب میں دھاندلی کو بے نقاب کیا، فردوس عاشق اعوان کا اپنا مستقبل تاریک ہو چکا ہے،ضمنی(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

انتخاب میں مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، نیازی کی کشتی ڈوب رہی ہے فردوس کوئی نئی نوکری تلاش کریں،انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان لیڈی ہیلتھ ورکر بننے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

سعید غنی

مزید : ملتان صفحہ آخر