پاکستان ریلویز ملازمین کا مطالبات کے حق میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

پاکستان ریلویز ملازمین کا مطالبات کے حق میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

لاہور(این این آئی) ریلوے ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات 15 جولائی تک تسلیم نہ کیے گئے تو وہ ریل کا پہیہ جام کریں گے۔ ریل مزدور اتحاد کے زیراہتمام کیرج ورکشاپ(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

 مغلپورہ میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں کہی گئی جس میں ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریل مزدور اتحاد کے احتجاجی مظاہرے میں شریک ملازمین نے مطالبات کیے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو فی الفور کنفرم کیا جائے، اسکیل ایک تا 16 کی اپ گریڈیشن کی جائے اور ٹیکنیکل الاؤنس 50 فیصد دیا جائے۔ریلوے ملازمین نے احتجاجی مظاہرے میں حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے تنخواؤں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔ ملازمین نے اپنے مطالبات پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نے کہا کہ ظلم کی حد ہے کہ ورکشاپوں سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والے اسٹاف کو میٹریل تک مہیا نہیں کیا جارہا ہے۔مظاہرین نے واضح کیا کہ اگر 15 جولائی تک ملازمین کو ان کا حق نہ دیا گیا تو پھر برآمد ہونے والے نتائج کی ذمہ دار انتظامیہ خود ہو گی۔

ریلوے پہیہ جام

مزید : ملتان صفحہ آخر