سندھ کے کسی بھی محکمہ میں کرپشن برداشت نہیں کریں گے، مرتضیٰ وہاب

سندھ کے کسی بھی محکمہ میں کرپشن برداشت نہیں کریں گے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (این این آئی) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن (انسدادِ رشوت ستانی) بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ اینٹی کرپشن ضمیر عباسی نے کارروائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے ڈی اے کے ایکسیئن غلام محمد کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

 اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی اطلاعات کے مطابق مذکورہ افسرجعلی دستاویزات بنا کرکے ڈی اے کے رفاہی پلاٹوں کو فروخت کرنے میں مبینہ طور پر ملوث تھا۔مزید اطلاعات کہ مطابق ملزم غلام محمدگلستانِ جوہر کے بلاک ون میں رفاہی پلاٹوں پر چائنا کٹنگ میں بھی ملوث تھا۔ا س کے علاوہ محکمہ انسدادِ رشوت ستانی نے مذکورہ افسر پر کے ڈی اے اسکیم 36 میں بھی رفاہی پلاٹوں کو بیچنے کا الزام  عائدکیاہے۔ مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ ضمیر عباسی اور ان کی ٹیم کی اس کاروائی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا ہے کہ سندھ حکومت کے کسی بھی محکمہ میں کسی بھی طرح کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رفاہی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کرکے فروخت کرنے والے افسران کے خلاف کریک ڈاؤن کی  فوری ہدایات بھی جاری کیں۔

مرتضیٰ وہاب

مزید : ملتان صفحہ آخر