نوشہرہ، اشتہاریوں اور پولیس میں فائرنگ، دو ملزم ہلاک،2اہلکار شہید

  نوشہرہ، اشتہاریوں اور پولیس میں فائرنگ، دو ملزم ہلاک،2اہلکار شہید

نوشہرہ(صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں فائرنگ کے تبادلے میں 2پولیس اہلکار شہید اور 5زخمی ہوگئے جبکہ 2ملزمان بھی مارے گئے۔پولیس نے نظام پور کے علاقے مروبہ، گاڑو اور قمرمیلا میں اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ مقابلے میں دو انتہائی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

مطلوب اشتہاری مارے گئے۔ حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 5اہلکار زخمی ہوئے جن میں ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے مزید قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔ ڈی پی او کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت مطہر شاہ اور امجد کے نام سے ہوئی جو پولیس کو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

نوشہرہ فائرنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر