جامعہ زکریا‘ بداخلاقی کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی

جامعہ زکریا‘ بداخلاقی کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی

 ملتان (خبر نگارخصو صی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے جامعہ زکریا کی طالبہ(م) بداخلاقی کیس میں  استغاثہ کی گواہ و تفتیشی افیسر انعم سلیم کے پیش نہ ہونے اور مرکزی ملزم علی پر جرح کے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

لیے سماعت 26  ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت پر ضمانت پر رہا ملزم علی، عثمان، نشاط، تنزیل،عثمان قاسم اور  اجمل مہار عدالت میں  پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ تھانہ وومن سنٹر میں زکریا یونیورسٹی کی طالبہ (م) نے طالبعلموں کی جانب سے زیادتی کرتے ہوئے ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔تاہم گزشتہ روز سماعت پر تفتیشی لیڈی سب انسپکٹر انعم سلیم پیش نہ ہوئی ہیں جس پر عدالت نے سمن جاری کرتے ہوئے پیش ہونے کا حکم دیا ہے.

ملتوی

مزید : ملتان صفحہ آخر