جلد فیصلے کرنے کیلئے ہمیں خود کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا ہو گا:قائمقام چیف جسٹس مامون رشید

 جلد فیصلے کرنے کیلئے ہمیں خود کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا ہو گا:قائمقام چیف جسٹس ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی)قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ ضلعی عدلیہ کے ججوں کو قانون کی عملداری سے متعلق آئین کے آرٹیکل 199کے اطلاق سے متعلق علم ہونا چاہئے، عدالتی نظرثانی سے متعلق ہونے والے فیصلوں سے ججز خود کو باخبررکھیں،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت مکمل کرنے والے سول ججوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ججز کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے تربیتی کورسز کاانعقاد خوش آئند ہے،ججوں کو قانون اور حالات حاضرہ کا مکمل علم ہونا چاہئے،اہم فیصلے کرنے سے پہلے ججزکیس لاء کا مکمل مطالعہ کریں،بہت سارے جوڈیشل افسرریسرچ ورک کی موجودہ تکنیکی خصوصیات سے مکمل طور پر آگاہ نہیں ہیں،اہم مقدمات میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی آبزرویشنز آرہی ہیں،مقدمات کے قانون کے مطابق اورجلد فیصلے کرنے کے لئے ہمیں خود کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا ہوگا، اس موقع پر چیف جسٹس نے ریسرچ ورک کو جنرل ٹریننگ پروگرام کا حصہ بنانے کیلئے ہدایات بھی جاری کیں،ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی عبدالستار، قائم مقام رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اشتر عباس نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

مزید : علاقائی