خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ڈی پی اوز کو 15دن کی مہلت

خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ڈی پی اوز کو 15دن کی مہلت

لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خا ن نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ بد اخلاقی میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے معاشرتی ناسوروں کی گرفتاری اور کیسز کو جلد از جلدورک آؤٹ کرنے کیلئے آر پی اوز اپنی نگرانی میں ترجیحی بنیادوں پراقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے خطرناک اشتہاریوں بالخصوص اے کیٹیگری کے مجرمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی اوز کو پندرہ دنوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ جن اضلاع میں اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں میں افسران کی جانب سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ نظر آیاتوذمہ داران خود کو محکمانہ کاروائی کیلئے تیار رکھیں۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی وارداتوں میں لائسنس یافتہ اسلحے کے استعمال کرنے والے ملزمان کے اسلحہ لائسنس کی منسوخی کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو لیٹرز لکھے جائیں اوران کے کیسز کی موثر پیروی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں آر پی اوز، ڈی پی اوز کانفرنس کی صدارت کے دوران صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ 

مزید : علاقائی