ماہرہ خان پاکستانی فلم انڈسٹری کی سنڈریلا ہیں،مایا علی

ماہرہ خان پاکستانی فلم انڈسٹری کی سنڈریلا ہیں،مایا علی

لاہور(فلم رپورٹر) مایا علی نے ماہرہ خان کو پاکستان فلم انڈسٹری کی سنڈریلا قرار دے دیا۔ مایا علی نے چند روز پہلے اپنی فلم ”پرے ہٹ لو“ کی تشہیر کے سلسلے میں وسیم بادامی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے آئٹم نمبرزسمیت مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔دوران گفتگو مایا علی نے فلموں میں آئٹم نمبرز شامل کیے جانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے اور فلم میں فرق ہوتا ہے۔ لوگ فلم تفریح کے لئے دیکھنے جاتے ہیں، فلم میں شامل گانوں کو چاہے آپ آئٹم نمبرکہہ لیں، شادی نمبر کہہ لیں یا کچھ بھی کہہ لیں، فلم میں شامل تمام گانے لوگوں کوتفریح فراہم کرتے ہیں۔میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ وہ ماہرہ خان، نیلم منیر اور مہوش حیات میں سے کسے پاکستان فلم انڈسٹری کی سنڈریلا سمجھتی ہیں تو مایا علی نے کہا کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان پاکستان فلم انڈسٹری کی سنڈریلا ہیں۔

مزید : کلچر