زارا اکبر کی عید الاضحیٰ پر وطن واپسی

  زارا اکبر کی عید الاضحیٰ پر وطن واپسی

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ زارااکبر عید الاضحی سے قبل پاکستان واپس آجائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ زارااکبر شوبز سرگرمیوں کے حوالے سے گزشتہ ایک سال سے انگلینڈ میں مقیم ہیں اب وہ ایک سال کے بعد عید الاضحی کے موقع پر پاکستان واپس آرہی ہیں اداکارہ واپس آنے کے بعد لاہور اورکراچی میں ہونے والی ڈرامہ سیریل میں کام کریں گی جبکہ ان کو متعدد سٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں نے بھی اپنے سٹیج ڈراموں میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کررکھی ہے۔

مزید : کلچر