پی آئی اے کی پرواز 100 مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھوڑ کر کراچی پہنچ گئی

پی آئی اے کی پرواز 100 مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھوڑ کر کراچی پہنچ گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز 100 مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھوڑ کر چلی گئی جس کے نتیجے میں مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ کے کاؤنٹرز توڑ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ تبدیل کر کے اس کی جگہ A-20 طیارے نے مسافروں کو کراچی روانہ کیا گیا۔ طیارہ تبدیلی سے 100 مسافر ایئرپورٹ پر رہ گئے اور طیارہ A-20 اسلام آباد ایئرپورٹ سے 100 مسافروں کو چھوڑ کر کراچی روانہ ہو گیا۔ پی آئی اے کی اس نااہلی پر مسافروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کاؤنٹرز توڑ دیئے۔

طیارہ /تبدیل

مزید : صفحہ اول