وفاقی کابینہ اجلا س 16 جولائی کو طلب

  وفاقی کابینہ اجلا س 16 جولائی کو طلب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس 16 جولائی کو طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔سابقہ دور میں کیمپ آفسز اور میڈیکل پر کئے گئے اخراجات پر بریفنگ کابینہ کے آنے والے اجلاس کے ایجنڈے میں بھی شامل کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ کو زرعی ترقیاتی بنک کے حوالے سے پریزینٹیشن بھی دی جائیگی۔ رولز آف بزنس 1973 کے شیڈول ون میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائیگا۔ؑنیو ٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔پی اے ایف بیس شہباز اور اطراف کے علاقوں کو جیکب آباد کنٹونمنٹ ڈکلیئر کرنے پر غوربھی وفاقی کابینہ کے آنے والے اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ بنایا گیاہے۔

وفاقی کابینہ

مزید : صفحہ اول