آشیانہ کیس،شہبازکمر درد کے باعث غیر حاضر،سماعت 24 جولائی تک ملتوی
لاہور (نامہ نگار خصوصی) احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال کیس کی سماعت چوبیس جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے مزیدگواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیا،کمر درد کے باعث شہباز شریف عدالت پیش نہ ہوئے۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے کیس کی سماعت کی،کمردرد کے باعث شہباز شریف عدالت پیش نہ ہوئے،شہباز شریف اور شریک ملزموں کے وکلاء نے کہا پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء ہڑتال پر ہیں،آشیانہ اقبال کا ٹرائل چل رہا ہے کیس کی تیاری کے لئے مناسب وقت دیا جائے اورچھوٹی تاریخ نہ دی جائے،نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے کہاریفرنس کی جلد سماعت قانون کی خلاف ورزی نہیں،عدالت نے کہا کہ وکلاء کی آسانی کے لئے کیس کی جلد سماعت کی جا رہی ہے،عدالت نے مزیدسماعت 24جولائی تک ملتوی کردی،پیشی کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،عدالت کے باہر کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کردئیے گئے،جس سے راہگیروں، وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔
آشیانہ کیس