پیپلزپارٹی کااین اے 205 کے ضمنی الیکشن پر تحفظات کا اظہار، چیف جسٹس کو خط ارسال

پیپلزپارٹی کااین اے 205 کے ضمنی الیکشن پر تحفظات کا اظہار، چیف جسٹس کو خط ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کیلئے پیپلزپارٹی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستا ن جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے سخت سکروٹنی کے بعد پی پی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، ایک نجی ٹی وی نیوزچینل کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے الیکشن کمیشن ٹریبونل پی پی امیدوار کیخلاف درخواست کو خارج کر چکا، مقامی انتظامیہ اور اکثر سیاستدان امیدوار پر دباؤ ڈال رہے ہیں، گھوٹکی کے دو مختیارکاروں کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا،ایف آئی آر درج کرائی گئی، تاکہ پی پی امیدوار کیخلاف جعلی دستاویزات تیار کرائی جاسکیں،پی پی امیدوار کے خلاف درخواست کی تین بار سماعت میں تفصیلی دلائل پیش کئے گئے، سماعت کے باوجود فیصلہ سنانے کے بجائے ایسے دن کیلئے محفوظ کر لیا گیا کہ جب فوری بعد انتخابات ہیں، محفوظ فیصلہ انتخابات سے بالکل قبل سنانے کے باعث اسے سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کرنے کا وقت نہیں ہو گا۔ عدالتی فیصلے کو بنیاد بنا کر انتخابات کو مؤخر بھی کیا جاسکتا ہے جس کے ہم خواہاں نہیں، لوکل انتظامیہ اور اکثر سیاستدانوں کا دباؤ نہیں بلکہ دیگر ادارے بھی دباؤ ڈال رہے ہیں۔
پی پی خط

مزید :

صفحہ اول -