ہڑتالوں کے پیچھے سیاست، وکلاء کو بار میں پیسے دئیے جا رہے ہیں،غلام سرور خان

  ہڑتالوں کے پیچھے سیاست، وکلاء کو بار میں پیسے دئیے جا رہے ہیں،غلام سرور خان

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ تاجروں کی ہڑتال کے پیچھے سیاست ہے، وکلاء کو باہر نکالنے کے لیے بارز میں پیسے پہنچائے جا رہے ہیں، چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آئے تومیرے ماتحت ہوں گے، میں چودھری نثار کے ماتحت کام نہیں کروں گا،۔ انہوں نے یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے دور میں 570 تحاریک التوا پیش ہوئیں ایک پربھی بات نہیں ہونے دی گئی۔پروڈکشن آرڈر کے بعد میڈیا کو انٹرویو دینے والے سیاستدان عدالتوں کو جواب دیں میڈیا کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسنز میں بہت سے لوگ اس نیٹ ورک سے جڑے تھے ادارے تفتیش کر رہے ہیں۔ کلبھوشن کے نیٹ ورک کے بہت سے لوگ ابھی بھی اداروں کے پاس ہیں۔

غلام سرور خان

مزید : صفحہ اول