ومبلڈن ٹینس، جوکووچ اور فیڈرر کے درمیان فائنل آج کھیلا جائیگا

  ومبلڈن ٹینس، جوکووچ اور فیڈرر کے درمیان فائنل آج کھیلا جائیگا

لندن(سپورٹس رپورٹر) مایہ ناز ٹینس سٹار نوواک جوکووچ اور راجر فیڈرر کے درمیان سال کے سب سے بڑے ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن فائنل (آج)اتوار کو کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چمپئن نوواک جوکووچ نے رابرٹو بوٹسٹا کو چار سیٹ کے مقابلے کے بعد مات دی، پہلا سیٹ جوکووچ کے نام رہا تاہم،دوسرا سیٹ بوٹسٹانے 4-6 سے جیتا۔اگلے دونوں سیٹ میں جوکووچ نے حریف کی ایک نہ چلنے دی اور3-6 اور 2-6 کے اسکور سے فتح حاصل کی۔دوسرا سیمی فائنل نیڈال اور فیڈرر کے درمیان ہوا، یہ میچ 3 گھنٹے اور 2 منٹ تک جاری رہا۔فیڈرر نے پہلے سیٹ میں سات چھ سے فتح حاصل کی، نیڈال نے دوسرا سیٹ چھ ایک سے اپنے نام کیا۔تیسرے اور چوتھے سیٹ میں فیڈرر نے چھ تین اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی اور فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنالی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی