عدم توجہی سے ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے،فرید اللہ

عدم توجہی سے ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے،فرید اللہ

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پانچواں مالا کنڈ لیویز شہداء فٹ بال ٹورنامنٹ یونین کونسل الاڈھنڈ گراؤنڈمیں شروع مالاکنڈلیویزکے صوبیدار میجرفرید اللہ خان نے فیتہ کاٹ کرافتتاح کردیاافتتاحی میچ میں اوچ کلب نے مردان کلب کوایک گول سے شکست دیدی۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈلیویز کے شہداء کے نام پرگزشتہ پانچ سالوں سے جاری فٹ ٹورنامنٹ میں پانچواں مالاکنڈلیویز شہداء فٹ ٹورنامنٹ گزشتہ روزالاڈھنڈڈھیری گراونڈمیں شروع ہوگیامالاکنڈلیویزفورس کے صوبیدارمیجرفریداللہ خان نے فیتہ کاٹ کرافتتاح کیاپہلے میچ میں اوچ کلب نے مردان کلب کوایک گول سے شکست دیدیا افتتاحی تقریب سے مالاکنڈلیویز کے صوبیدارمیجرفریداللہ خا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم مالاکنڈلیویز کے شہداء کے نام پرفٹ بال ٹورنامنٹ منعقد ہونے پرارگنائزنگ کمیٹی کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ مالاکنڈمیں ٹیلنٹ کی کوئی بھی کمی نہیں ہے مگرعدم توجہ سے یہاں کے نوجوانوں کاٹیلنٹ ضائع ہورہاہے انہوں نے کہاکہ مالاکنڈلیویزفورس نوجوانوں کوتفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے انہوں نے کہاکہ مالاکنڈلیویزکے جوانوں نے اس مٹی سے سماج دشمن عناصرکے خاتمے میں اپنابھرپورکرداراداکیاہے اوردرجنوں اہلکاروں نے جانوں کی قربانیاں دی ہے اس سے وہ اج بھی زندہ ہے اورتاریخ میں مالاکنڈلیویز کے شہداء کانام سنہری حروف سے لکھاجائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر