ٹانک،جانور سمگل کرنے پر پابندی

ٹانک،جانور سمگل کرنے پر پابندی

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ کے سربراہ فہد وزیر نے عید کی آمد کے موقع پر جانوروں کی غیر قانونی اسمگلینگ کی روک تھام کے لئے دفعہ144نافذ کر دی جانوروں کی غیر قانونی اسمگلینگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کر دئیے ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد خان وزیر کے دفتر سے جاری ہونے والے حکم نامہ کے مطابق عید کی آمد کے موقع جنوبی وزیرستان اور ٹرائبل سب ڈویژن ٹانک کے راستے قربانی کے جانور وں کو افغانستان اسمگل کرنے کا اندیشہ ہے جسکی وجہ سے ٹانک میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بڑ ھ سکتی ہیں اس لئے ضلعی انتظامیہ غیر قانونی طریقے سے ٹانک سے باہر دیگر اضلاع کو کسی بھی قسم کے جانوروں کولے جانے پر 15جولائی سے لیکر14اگست تک ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ایک ماہ کے لئے پابندی لگا دی ہے ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد وزیر کا کہنا تھا کہ مذکورہ اقدام کا مقصد جانوروں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اور شہریوں کو جانوروں کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ فعل میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر