آزادی کشمیریوں کا حق،سرفروشی کی تمنا ہمارے دل میں، غلام قادر شاہ

آزادی کشمیریوں کا حق،سرفروشی کی تمنا ہمارے دل میں، غلام قادر شاہ

لاہور (نامہ نگار خصوصی)سپیکر آزادجموں وکشمیر غلام قادر شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی سازشیں کر رہا ہے، جمہوریت کے دعویدار بھارت کی جمہوریت کشمیر کے لئے نہیں ہے،سپیکر آزادجموں وکشمیر غلام قادر شاہ نے لاہور ہائیکورٹ بار میں یوم شہداء کشمیر کی تقریب میں وکلاء سے خطاب کیا، انہوں نے کہا سرفروشی کی تمنا ہمارے دل میں ہے،کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا حق ہے،کشمیری اپنی آزادی کے لئے شہادت کو فخر سے قبول کررہے ہیں،برہان وانی کی شہادت پر 6 ماہ تک مقبوضہ وادی بند رہی،بھارت برہان وانی کے پیغام کو روک نہیں سکے گا،،سپیکر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت سے اچھے ہمسائے کے تعلقات ہو سکتے ہیں دوستی نہیں،بھارت سے مذاکرات کے لئے منتوں کی ضرورت نہیں تاہم بھارتی خواہش پر مسئلہ کشمیر کے ایک نکاتی ایجنڈے پر مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

غلام قادر

مزید : پشاورصفحہ آخر