مردان، تاجروں کے احتجاجی کیمپ میں 3تاجروں کی حالت غیر

مردان، تاجروں کے احتجاجی کیمپ میں 3تاجروں کی حالت غیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (بیورورپورٹ) تاجروں کے احتجاجی کیمپ میں مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان باچہ سمیت تین تاجر رہنماؤں کی حالت غیر ہوگئی 2بے ہوش ہونے پر ہسپتال پہنچادیئے ہفتہ کے روز اضافی ٹیکسوں کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ جس میں سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی مسلسل تین گھنٹے موجود رہے شدید حبس اور گرمی کے باعث مرکزی صدر احسان اللہ باچہ اور سینئر نائب صدر حاجی رحمت گل کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعددونوں رہنماؤ ں کو کچھ دیر کے لئے کیمپ سے باہر لے جایاگیا جہاں آرام کے بعد واپس احتجاج میں شامل ہوگئے شدید حبس اور نعرہ بازی کے دوران کیمپ میں بازار شہیدان کے ایک تاجر رہنما حاجی دلاورشاہ بے ہوش ہوگئے ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر انہیں ہسپتال منتقل کردیا۔