باجوڑ، گاوں فجہ کے لوگوں کالعلی شاہ کی حمایت کا اعلان

باجوڑ، گاوں فجہ کے لوگوں کالعلی شاہ کی حمایت کا اعلان

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ، گاوں فجہ کے لوگوں کالعلی شاہ کے حمایت کا اعلان۔ تحصیل خار کے علاقہ فجہ میں پارٹی کے ضلعی جنر ل سیکرٹری نثار باز کے گاوں فجہ میں اے این پی کا انتخابی جلسہ منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں گاوں کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحصیل خار کے صدر اجمل تنہا، سینئر رہنماء پختون خان اور ڈاکٹر غلام حبیب بھی موجودتھے۔ تقریب سے امیدوار پی کے101 حاجی لعلی شاہ، ملک عطاء اللہ خان، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری شاہ نصیر خان، ضلعی جنرل سیکرٹری نثار بازاور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دور باچا خانی کا ہے او رانشاء اللہ الیکشن میں جیت اے این پی کی ہوگی کیونکہ تبدیلی سرکار نے جنرل الیکشن میں جھوٹے دعوے کرکے عوام کو مایوس کردیاہے۔ اور عوام جان چکے ہیں کہ ان کے مسائل صرف عوامی نیشنل پارٹی ہی حل کرسکتی ہے کیونکہ اے این پی پختون قو م کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر