نرسوں کا 10 روز سے کراچی پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری

نرسوں کا 10 روز سے کراچی پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)سندھ نرسنگ الائنس کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ 10 روز سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے دو روز سے ہسپتالوں کی ایمرجنسی اور انتہائی نگہداشت کے شعبے میں کام بند کر دیا ہے۔کراچی میں سندھ کے ماتحت چلنے والے سرکاری ہسپتالوں میں نرسوں کی جانب سے گزشتہ 10 روز سے کام بند کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں سندھ نرسنگ الائنس کی جانب سے کراچی پر یس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی جاری ہے۔الائنس کی جانب سے ترقیوں، ہیلتھ الاونس اور چار درجاتی فارمولاکے تحت سروس سٹرکچرکی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔الائنس کی جانب سے گزشتہ روز کراچی پریس کلب سے سندھ اسمبلی کی طرف مارچ بھی کیا گیا جسے پولیس نے سرور شہید روڈ پر روک دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاجی دھرنے اورہسپتالوں میں وراڈز، ایمرجیسنی اور انتہائی نگہداشت کے شعبے میں کام نہیں کیا جائے گا۔
نرسیں / دھرنا