سعودی عرب نے اضافی حج کوٹہ کے اخراجات کا 6ارب 81کروڑ 9لاکھ کابل بھیج دیا

سعودی عرب نے اضافی حج کوٹہ کے اخراجات کا 6ارب 81کروڑ 9لاکھ کابل بھیج دیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی ولی عہد کی طرف سے حج2019ء کیلئے پرائیویٹ حج سکیم کیلئے دیا گیا 6316 کا حج کوٹہ پرائیویٹ سکیم کی بجائے سرکاری سکیم میں شامل کرنا مہنگا پڑ گیا،سعودی وزارت الحج نے 6316حج کوٹہ کی مکتب فیسیں اور دیگر اخراجات کے 6ارب81کروڑ 9لاکھ 489 روپے ادا کرنے کا نوٹس بھیج دیا،وزارت مذہبی امور نے 6316سرکاری عازمین کو مکہ،مدینہ کی عمارتوں کے فرق کی رقم حاجیوں کو واپس نہ کرنے اور بقیہ رقم حج ویلفیئر فنڈ سے دینے کا فیصلہ کر لیا،سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کے دوران 15ہزار سے زائد اضافی کوٹہ دینے کا اعلان کیا تھا جو حج پالیسی 2019ئن کے مطابق 60فیصد گورنمنٹ نے پہلے قرعہ اندازی کر لی،باقی 6316جو 40فیصد تھا اس کو پرانی کمپنی کو دیں یا نئی کمپنیوں کو فیصلہ نہ کر سکے،کوٹہ ضائع ہونے سے بچانے کیلئے وزارت مذہبی امور نے کابینہ کی منظوری سے6316کوٹہ میں سے4ہزار سے زائد کو سرکاری سکیم میں شامل کر کے قرعہ اندازی کروا دی اور باقی ہارڈ شپ میں ڈال کر ارکان یا گورنمنٹ کو راضی کر لیا،وزارت مذہبی امور نے جب6316افراد کی قرعہ اندازی کی تفصیل سعودی وزارت الحج کو ارسال کی تو ان کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا،انہوں نے 1685عازمین حج کوAکیٹیگری مکتب میں ڈال کر 1685×4147 فی حاجی کے حساب سے6977595ریال اورBکیٹیگری مکتب کے4631افراد کو مکتب فیس Bکیٹیگری1995کے حساب سے 9238845ریال بنا کر پاکستان کو فوری ادا کرنے کی ہدایت کی جو 42روپے فی ریال کے حساب سے 6ارب 81کروڑ 9لاکھ 489روپے بنتی ہے،وزارت مذہبی امور نے اپنی ضد کی سزا کے طور پر 6316سرکاری سکیم کے حاجیوں کو زرمبادلہ واپس نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقی رقم حج ویلفیئر فنڈ سے دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

بل

مزید : پشاورصفحہ آخر