پاکستان نے بھارت سے ایک ارب سے زائد کی ادویات درآمد کیں

  پاکستان نے بھارت سے ایک ارب سے زائد کی ادویات درآمد کیں

اسلام آباد(صباح نیوز) گزشتہ برس پاکستان نے بھارت سے ایک ارب 36کروڑ سے زائد کی ادویات درآمد کی ہیں۔وزارت صحت کے مطابق بھارت سے گزشتہ برس ایک ارب 36کروڑ 99لاکھ 82ہزار سے زائد مالیت کی ادویات اور ویکسین درآمد کی گئی۔ درآمد کی گئی ادویات میں جان بچانے والی ادویات کے علاوہ بڑی مقدار میں ٹیبلٹس، سیرپ،انجیکشن اور ویکسین بھی شامل تھیں۔گزشتہ برس بھارت سے جنوری میں 15کروڑ 43لاکھ 17ہزار، فروری میں 22کروڑ32لاکھ 47ہزار، مارچ میں 19کروڑ 21لاکھ 37ہزار، اپریل میں 11کروڑ 10لاکھ 42ہزار، مئی میں 18 کروڑ96لاکھ47ہزار اور جون میں 4کروڑ 89لاکھ 12ہزار سے زائد مالیت کے ادویات و ویکسین درآمد کی گئی۔اسی طرح جولائی میں بھارت سے 16کروڑ 77لاکھ 73ہزار، اگست میں 4کروڑ 42 لاکھ54 ہزار،ستمبر میں 6کروڑ 90لاکھ 54ہزار، اکتوبر میں 5 کروڑ 10لاکھ 73 ہزار، نومبر میں 3 کروڑ 77 لاکھ 78 ہزار اور دسمبر میں 8کروڑ 7لاکھ 43ہزار روپے سے زائد کی ادویات درآمد کی گئیں۔

ادویات درآمد

مزید : صفحہ آخر