شیر گڑھ میں مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق،2 زخمی

  شیر گڑھ میں مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق،2 زخمی

شیرگڑھ(نامہ نگار)لوند خوڑ میں مسجد پر لنٹر ڈالنے کے دوران مزدوروں سے ہتھ گاڑی بجلی کی گیارہ ہزار لائن چھو جانے سے ایک مزدور جان بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کئے گئے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز لوند خوڑ کے نواحی علاقہ سادات بابا میں مزدور مسجد کے دوسری منزل پر لنٹر ڈالنے میں مصروف تھے کہ اس دوران ہتھ گاڑی مسجد کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی گیارہ ہزار لائن سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں غریب محنت کش مراد علی ولد عزت شاہ سکنہ سادات بابا موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ ریاض ولد ظاہر محمد اور امیر خان ولد روز محمد ساکنان سادات بابا زخمی ہوگئے جسے فوری طور پر علاج کے لئے لوند خوڑ ہسپتال اور بعد میں ایم ایم سی مردان منتقل کئے گئے بتایا جاتا ہے لوند خوڑ کے عوامی،سماجی حلقوں نے مرکزی حکومت سے تحقیقات اور جان بحق اور زخمیوں کی مالی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر