کراچی، ٹریفک حادثات 4افراد جان کی بازی ہارگئے
کراچی(کرائم رپورٹر)شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 4افراد جان کی بازی ہارگئے،ریسکیوذرائع کے مطابق لیاقت آباد پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش کو عباسی ہسپتال منتقل کردیاگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔بھینس کالونی موڑٹریفک حادثے میں دوافرادجاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے افراد جناح ہسپتال منتقل کردیا۔جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ لانڈھی منزل پمپ ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق۔جاں بحق ہونے والے شخص کوجناح ہسپتال منتقل کردیاگیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔