علامہ عباس کمیلی کے چہلم میں قومی اور مذہبی شخصیات کی شر کت

علامہ عباس کمیلی کے چہلم میں قومی اور مذہبی شخصیات کی شر کت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خطیب عالم اسلام سر براہ جعفر یہ الائنس پاکستان علامہ عباس کمیلی کا چہلم نشتر پارک میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں ملک کی نامور سیاسی،قومی اور مذہبی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر تعزیتی کلمات ادا کرتے ہوئے علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ ملت اتحاد بین المسلمین کے داعی سے محروم ہوگی علامہ باقر زیدی نے کہا کہ ملت اسلامیہ ایسے محسن سے محروم ہوگی جو اتحاد بین المسلمین ہی نہیں اتحاد بین المزاہب کے بھی علمبردارتھے علامہ عباس کمیلی نے پاکستان کے مختلف طبقات کو ایک اکائی کی صورت میں جمع کر رکھا تھا   ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری شبر رضاکا کہنا تھا علامہ عباس کمیلی عالم با عمل تھے انہوں نے ہر میدان میں عملی جدوجہد کی اور آخری دم تک میدان عمل میں جمے رہے آخر میں علامہ حسن ظفر نقوی نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی کی خدمات کو سراہا اور زکر سید الشہداء کیا اس موقع پر جعفر یہ الائنس کی کابینہ جس میں علامہ نثار قلندری،علامہ فرقان حیدر عابدی،مجاور حسین تبسم،یعقوب شہباز،حسن مہدی،ثروت رضوی،مہدی عباس، قاسم رضوی،نیئر علی و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : صفحہ آخر