لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش نے موسم دلفریب بنا دیا، مون سون کی جھڑی نے رت ہی بدل دی۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی بیشتر علاقوں میں ابرکرم برسنے کی پیش گوئی کر دی۔باغوں کے شہر لاہور میں آسمان پر سرمئی بادل چھائے، پھرموسلا دھار بارش نے خوب رنگ جمایا، ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں سے موسم حسین ہو گیا۔ گوجرانوالہ، گجرات، کوٹ مومن، پتوکی، رینالہ خورد میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔منڈی بہاؤالدین میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سہانا بنا دیا۔ شیخوپورہ گردونواح میں صبح سویرے بادل کھل کر برسے۔شکرگڑھ، نارووال، ڈسکہ میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم دلفریب ہو گیا۔ قصور اور گردوں نواح میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم کا نقشہ ہی بدل دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، ہزارہ، گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ پشاور، بنوں، ڈی آئی خان میں بھی بارش ہو گی جس سے حبس کی شدت میں کمی آ جائے گی۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /لاہور