” تمہارا باپ تمہیں دیکھ کر سوچتا ہو گا نکمی فضول اولاد ، نہ مزہ نہ سواد “

” تمہارا باپ تمہیں دیکھ کر سوچتا ہو گا نکمی فضول اولاد ، نہ مزہ نہ سواد “
” تمہارا باپ تمہیں دیکھ کر سوچتا ہو گا نکمی فضول اولاد ، نہ مزہ نہ سواد “

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں اس وقت سیاسی منظر نامہ بہت گرم ہے اور ہر روز نئی خبر کے ساتھ نئے انکشافات ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ آج برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بھی شہبازشریف کے خلاف ایک آرٹیکل میں نیا پنڈوراباکس کھول  دیاہے۔یہاں پر قابل امر ذکر یہ ہے کہ تحریک انصاف کی سابق رہنما زرتاج گل اس وقت مریم نوازشریف کے خلاف میدان میں اتر کھڑی ہوئیں جب ن لیگ کی نائب صدر نے عمران خان  کے ٹویٹ پر سخت تنقیدی لحجہ اختیار کرتے ہوئے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”سیسیلین مافیا" کی طرح پاکستانی مافیا بھی منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کئے گئے اربوں روپے بچانے اور عدلیہ و ریاستی اداروں پر دباو ڈالنے کیلئے رشوت، دھونس، بلیک میلنگ اور بھیک جیسے حربے استعمال کرتا ہے۔“ عمران خان نے یہ پیغام احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ویڈیو الزامات پر جمع کروائے گئے بیان حلفی کے تناظر میں کیا ۔

مریم نوازشریف نے وزیراعظم کے اس ٹویٹ پر سخت تنقیدی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے جواب دیا کہ ” تمہیں شرم بھی نہیں آتی؟جو گھناؤنی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کے لیے رچائی گئی تم اس میں شامل اور قصوروار ہو۔تمھارا بھیانک چہرہ جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے۔ SELECTED تو تم تھے ہی،اب تمھارے گھناؤنے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے۔اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپنا۔“

مریم نواز شریف کا یہ ٹویٹ دیکھ کر پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما زرتاج گل جو کہ اپنی پارٹی بنا چکی ہیں ، نے میدان سنبھالا اور ٹویٹر پر مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” اور تم؟ شروع سے ہی اپنے خاندان کے لئے بدنامی اورذلت کی وجہ بنی۔ نہ پڑھ سکی، نہ اچھی انسان بن سکی۔ ایک دن کہتی ہو بھوک ہڑتال پر جا رہی ہو، پھر اگلے دن بھول جاتی ہو۔ تمہارا باپ جب بھی تمہیں دیکھتا ہوگا، یہی سوچتا ہوگا کہ، "نکمی فضول اولاد، نہ مزہ نہ سواد!"“

مزید : قومی