شاید سسیلین مافیا بھی خیرات نہیں کھاتا ہوگا، کون لوگ ہو تسی،گورنر سندھ کا شہبازشریف کی مبینہ منی لانڈرنگ سکینڈل پر ٹوئٹ

شاید سسیلین مافیا بھی خیرات نہیں کھاتا ہوگا، کون لوگ ہو تسی،گورنر سندھ کا ...
شاید سسیلین مافیا بھی خیرات نہیں کھاتا ہوگا، کون لوگ ہو تسی،گورنر سندھ کا شہبازشریف کی مبینہ منی لانڈرنگ سکینڈل پر ٹوئٹ

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شہبازشریف کی مبینہ منی لانڈرنگ سکینڈل پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ شاید سسیلین مافیا بھی خیرات نہیں کھاتا ہوگا، کون لوگ ہو تسی۔

گورنرسندھ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مجھے ہمیشہ تعجب رہا کہ وہ کون لوگ ہونگے جو خیرات کا پیسہ کھاتے ہیں اور اپنی اولادوں کو بھی کھلاتے ہیں اورپھر پارسا بن کر ایمانداری کا راگ الاپتے ہیں، ان کا کہناہے کہ اپنی چوری کو جمہوریت کا نام دے کر ابو بچاو مہم چلاتے ہیں، شرم آتی ہے انہیں پاکستانی کہنے میں، یہ صرف نام کے شریف ہیں۔

عمران اسماعیل کا مزید کہناتھا کہ شاید سسیلین مافیا بھی خیرات نہیں کھاتا ہوگا، کون لوگ ہو تسی۔واضح رہے کہ برطانیہ کی معروف ویب سائٹ ” ڈیلی میل “ کے صحافی ” ڈیوڈ روز“ نے ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں شہبازشریف پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ کی جانب سے صوبہ پنجاب کو زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے دی گئی 500 ملین پاﺅنڈ کی رقم میں مبینہ خرد بر د کی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے لاکھوں پاونڈز برطانیہ بھجوائے گئے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی