پاکستان اور بھارت کے درمیان راہداری پر80 فیصد معاملات طے پا چکے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان راہداری پر80 فیصد معاملات طے پا چکے، ترجمان دفتر ...
پاکستان اور بھارت کے درمیان راہداری پر80 فیصد معاملات طے پا چکے، ترجمان دفتر خارجہ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کرتارپورراہداری مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے ، دونوں ممالک کے درمیان راہداری پر 80فیصدمعاملات طے پاچکے ہیں،امیدہے 20فیصدمعاملات آئندہ مذاکرات میں طے پاجائیں گے،تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر کرتار پور راہداری سے متعلق پاک بھارت حکام کی دوسری بیٹھک ہوئی،پاکستانی وفد کی قیادت ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل جبکہ بھارت کے 8 رکنی وفد کی قیادت سی ایل داس نے کی،مذاکرات کے بعد ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپورراہداری مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے ، دونوں ممالک کے درمیان راہداری پر 80فیصدمعاملات طے پاچکے ہیں،امیدہے 20فیصدمعاملات آئندہ مذاکرات میں طے پاجائیں گے،ڈاکٹر فیصل کا کہناتھا کہ کرتارپورراہداری کھولنے کامقصدامن کاحصول ہے،ہم نے امن کاپودالگادیاہے،ہماری کوشش ہے جلدمعاملات طے پاجائیں، انہوںنے کہاکہ راہداری کامقصدہی امن کاراستہ ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور