ٹاس ہارنے پر انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے ایسی بات کہہ دی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

ٹاس ہارنے پر انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے ایسی بات کہہ دی کہ کوئی سوچ بھی نہ ...
ٹاس ہارنے پر انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے ایسی بات کہہ دی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن کا مورال اور جذبہ بلند دکھائی دیتا ہے کیونکہ انہوں نے ٹاس ہارنے پر کہا کہ مجھے ٹاس ہارنے پر بالکل بھی مایوسی نہیں ہوئی ہے ، یہ 50 ، 50 ہوتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن کا کہناتھا کہ جو بھی ٹیم اچھا کھیلے گی وہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لے گی ، نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی فارم ہے اور کھیل کافی دلچسپ ہو گا ، جونی بیئر سٹو مکمل طور پر فٹ ہیں اور ہم نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرتے ہوئے برقرار رکھا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے ، گزشتہ چار سالوں میں آج اس موقع کیلئے بہت زیادہ محنت کی ہے ۔

مزید : کھیل