برطانوی اخبار کی خبر جھوٹی،سرکاری خرچ پر سٹوری کو پلانٹ کرایا گیا،جلد ثبوت دوں گی،مریم اورنگزیب

برطانوی اخبار کی خبر جھوٹی،سرکاری خرچ پر سٹوری کو پلانٹ کرایا گیا،جلد ثبوت ...
برطانوی اخبار کی خبر جھوٹی،سرکاری خرچ پر سٹوری کو پلانٹ کرایا گیا،جلد ثبوت دوں گی،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ برطانوی اخبار کی خبرجھوٹی ہے، ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ نے اس خبرکوجھوٹ قرار دیا ہے، سرکاری خرچ پرسٹوری کوپلانٹ کرایاگیا، اس کا ثبوت دوں گی،ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈروزنے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی تھی اس ملاقات میں شہزاداکبربھی موجودتھے،ترجمان ن لیگ کا کہناہے کہ برطانیہ کے کئی اخبارڈیلی میل کی سٹوریزنہیں مانتے،ڈیلی میل کی سٹوریزمن گھڑت اوربے بنیادہوتی ہیں،ڈیلی میل کی سٹوری شہزاداکبر نے پلانٹ کرائی،مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2016اور2017میں ڈیلی میل فیک سٹوریزکی وجہ سے بندہونے لگاتھا، کرائے کے ترجمان سرکاری خرچ پرجھوٹ بول رہے ہیں،یوکے ایڈخبر کی تردیدکرچکی ہے،ترجمان ن لیگ نے کہا کہ حکومت صبح شام عوام سے جھوٹ بول رہی ہے،برطانوی اخبارکی خبرپر ڈی ایف آئی ڈی نے اعتراض کردیا ہے،جب زلزلہ آیاوہ آمرکادورتھا،تب شہبازشریف ملک بدرتھے،ترجمان صاحبہ کہہ رہی تھیں کہ مشرف دور میں شہباز شریف نے ڈاکا مارا،ان کا کہناتھا کہ عثمان بزدار کے پاس پنجاب کاتمام ریکارڈموجودہے،جھوٹوں نے جھوٹی خبرکاسہارالیا،انہوں نے کہا کہ ایراوفاقی حکومت کے ماتحت تھا،اس کوفنڈزدیئے گئے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹی خبرکے ذریعے میڈیاٹرائل ہورہاہے،10 ماہ میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،شہزاداکبرکوجب ثبوت نہیں ملے توسٹوری پلانٹ کرادی،انہوںنے کہا کہ عادی جھوٹے اس وقت ملک پر مسلط ہیں، نواز، شہبازکی دشمنی میں عمران خان ملک کوبدنام نہ کریں،مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 18 فیک اکاؤنٹس پرکیوں خاموش ہیں؟بنی گالہ میں بیٹھ کرسٹوری کی منصوبہ بندی کی گئی،اپنی کاکردگی اورمہنگائی کوچھپانے کیلئے یہ سب کیاجارہاہے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایسیٹ ریکوری یونٹ ایک روپے کی کرپشن نہیں نکال سکا، ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ نے اس خبرکوجھوٹ قرار دیا ہے، ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ اس خبر کی خود تردید کرچکا ہے، مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ برطانوی اخبار کو خبر پلانٹ کرائی گئی، اس کا ثبوت دوں گی، ترجمان ن لیگ نے کہا کہ معاملہ اس وقت نوازشریف یا شہبازشریف کی ذات کا نہیں ملک کا ہے،شریف برادران کی دشمنی میں ملک دشمنی کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے 5 پیراگراف اعداد وشمار کی بنیاد پر شائع ہوئے، یو کے ایڈ نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی خبر کی تردید کردی۔