ہم دوست ممالک سعودی عرب اور چین سے مل کر پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں: فواد چودھری

ہم دوست ممالک سعودی عرب اور چین سے مل کر پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی ...
ہم دوست ممالک سعودی عرب اور چین سے مل کر پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں: فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد/بیورو چیف) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے جو دس سال میں قرضے لئے وہ کہاں خرچ کئے ، اسکا کچھ پتہ نہیں، انہوں نے کہا کہ اسوقت پاکستان کو معاشی مشکلات درپیش ہے ہم دوست ممالک سعودی عرب اور چین سے ملکر اسے مشکلات سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں وہ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی اور حلقہ انتخاب جہلم سے تعلق رکھنے والوں کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک بڑی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کی صدارت کمیونٹی کے بزرگ رہنما چودھری اعتزاز الرحمان منج نے کی جبکہ سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آپکو اطمینان ہونا چاھئیے کہ پی ٹی آئ کی حکومت پاکستان کو مستقل بہتری کی طرف لیکر جا رہی ہے. فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ حکومت انڈسٹری قائم کرنیکی کوشش کررہی ہے تاکہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار ملے..انہوں نے کہا کہ اس دفعہ جہلم میں سب سے زیادہ ہم نے انڈسٹری قائم کی ہے اور تقریبا" 70 ارب روپے کا بجٹ اس دفعہ جہلم کو ملا ہے جس میں پینے کا صاف پانی اور کئی ترقیاتی منصوبے ان میں شامل ہیں ۔ فواد چودھری نے تاجروں کی ہڑتال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتالوں سے ملک نہیں چلتے، ملک کی ترقی کے لئے تاجروں کو بھی میدان میں آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی ستم ظریفی ہے کہ ۲۲ کڑور میں سے صرف 7 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ فواد چودھری نے اورسیز پاکستانیز کی حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں قوم بہت جلد خوشخبری سنے گی. اس سلسلے میں اعلی سطح پہ کارروائیاں اپنے آخری مراحل میں ہیں،اس موقع پہ بزرگ رہنما چودھری اعتزاز الرحمان منج نے اپنے خطاب میں لدھر خاندان کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ملک کے معاشی استحکام کے لئیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ جبکہ پاکستان سے آئے پی ٹی آئی رہنما چودھری افتخار احمد نے بھی خطاب کیا، تقریب کے منتظم محمد اکرم فیض بھی اسٹیج پر موجود تھے.

مزید :

عرب دنیا -