تحریک عدم اعتماد ، ایم کیوایم پاکستان کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا ساتھ دینے کا فیصلہ

تحریک عدم اعتماد ، ایم کیوایم پاکستان کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا ساتھ ...
تحریک عدم اعتماد ، ایم کیوایم پاکستان کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا ساتھ دینے کا فیصلہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے بھی کمر کس لی ہے اور اتحادیوں سے رابطے کیے جارہے ہیں تاہم اس صورتحال میں تحریک انصاف کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اتحادی جماعت ایم کیوایم نے بھی چیئرمین سینیٹ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد میں ان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیاہے ۔ ایم کیوایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ سیاسی صورتحال پر مشاورت کیلئے تمام سینیٹرز کو بھی کراچی طلب کر لیا گیاہے ۔

مزید : قومی