رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 16 اور 17 جولائی کو ہو گا

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 16 اور 17 جولائی کو ہو گا
رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 16 اور 17 جولائی کو ہو گا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )رواں سال کا دوسر اچاند گرہن 16 اور 17 جولائی کو ہو گا جو کہ پاکستان بھر میں بھی دیکھا جا سکے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17 جولائی منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو جزوی گرہن لگے گا، اس دوران چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہو گا۔محکمہ موسمیات کے حکام کا بتانا ہے کہ چاند گرہن منگل کی رات 11 بج کر 44 منٹ پر شروع ہو گا، رات 2 بج کر 32 منٹ پر عروج پر ہو گا اور بدھ کی صبح 5 بج کر 18 منٹ پر اختتام پزیر ہو گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دوسرا چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا کےکچھ علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔بحرالکاہل، بحر ہند، بحرہ اوقیانوس اور بحر منجمد میں بھی چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔

مزید : ماحولیات