ساڑھے 5 لاکھ افراد نے امریکہ کے پراسرار ترین فوجی اڈے پر ’چڑھائی‘کرنے کا اعلان کردیا، مگر کیوں؟ جان کر آپ کا دل کرے گا خود بھی پہنچ جائیں

ساڑھے 5 لاکھ افراد نے امریکہ کے پراسرار ترین فوجی اڈے پر ’چڑھائی‘کرنے کا ...
ساڑھے 5 لاکھ افراد نے امریکہ کے پراسرار ترین فوجی اڈے پر ’چڑھائی‘کرنے کا اعلان کردیا، مگر کیوں؟ جان کر آپ کا دل کرے گا خود بھی پہنچ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) خلائی مخلوق کا معاملہ دنیا کے پراسرار ترین معاملوں میں سے ایک ہے۔ خلائی مخلوق کی اڑن طشتریاں دیکھے جانے کے سب سے زیادہ شواہد امریکی ریاست نیواڈا کے علاقے ایریا 51سے ملتے ہیں اور یہی وہ علاقہ ہے جہاں امریکہ کا پراسرار ترین فوجی اڈا ہے۔ اب فیس بک پر ساڑھے 5لاکھ لوگوں نے اس علاقے پر چڑھائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فیس بک پر ایک ایونٹ شروع کیا گیا ہے جس کا نام ’سٹارم ایریا 51، دے کین ناٹ سٹاپ آل آف اَس‘ ہے یعنی ’ایریا 51پر چڑھائی کر دو، وہ ہم سب کو نہیں روک سکتے۔‘اب تک ساڑھے 5لاکھ لوگ اس ایونٹ کے لیے رضامند ہو چکے ہیں اور فیس بک پر ’گوئنگ‘ (Going)کا آپشن منتخب کر چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ دنیا کا وہ پراسرار ترین مقام ہے جہاں ممکنہ طورپر خلائی مخلوق آتی رہتی ہے اور امریکی حکام سے یہیں ان کا رابطہ ہوتا ہے تاہم امریکی حکام اسے دنیا سے چھپائے ہوئے ہیں۔ چنانچہ اب لوگ خود اس جگہ پرپہنچ کر حقیقت جاننا چاہتے ہیں اور اسی مقصد کے لیے فیس بک پر اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ فیس بک پر اس ایونٹ کی تاریخ 20ستمبر 2019ءدی گئی ہے، گویا اس روز لوگ اس پراسرار امریکی فوجی اڈے پر چڑھائی کریں گے۔