سیاسی خانہ بدوش ملک کا حلیہ بگاڑ رہے ہیں،پیپلز پارٹی استحصالی نظام کا خاتمہ کریگی:ڈاکٹر نفیسہ شاہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہسیاسی خانہ بدوش ملک کا حلیہ بگاڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی استحصالی نظام کا خاتمہ کریگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہسلیکٹڈ وزیر آعظم نے عوام کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا پاکستان ہماری منزل ہے،چیئرمین بلاول بھٹو ہی عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کرینگے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی استحصالی نظام کا خاتمہ کریگی،مہنگائی اور غربت کی چکی میں پسے ہوئے عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں نے ملک بھر کی عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ،گذشتہ روز کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال حکومتی پالیسیوں پر پوری قوم کا عدم اعتماد ہے۔