’ زلزلہ تو آزاد کشمیر اور کے پی میں آیا تھا تو پیسہ پنجاب میں کیسےآسکتا تھا؟ ‘ شہباز شریف مبینہ سکینڈل پر حیران کن دعویٰ سامنے آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)نےبرطانوی اخبار’’ڈیلی میل ‘‘ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جھوٹی خبر دینے پر برطانوی اخبار کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی جائیگی، پگڑیاں اچھالنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں جواب دینا ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ زلزلہ تو آزاد کشمیر اور کے پی میں آیا تو پیسا پنجاب میں کیسےآسکتا تھا؟ایراکاپیساپنجاب حکومت کے پاس کیسے آسکتاتھا؟برطانوی صحافی کی ماضی میں رپورٹس کی وجہ سےاخبارات کونوٹس بھی ملے،جو سٹوری پلانٹ کرائی جاتی ہے اس میں موقف نہیں لیاجاتا،نیب کی وہی کہانی ہے جو ڈھائی سال سے سن رہے ہیں،منی لانڈرنگ کے قصے ڈھائی سال سے سنتی آئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کےپاس ساراریکارڈ ہے،اخبارکا سہارانہ لیں،کارروائی کریں,حمزہ شہبازحراست میں ہیں اور نیب کے ایک ایک سوال کا جواب دےرہےہیں،جھوٹی خبر دینے پر برطانوی اخبار کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ برطانوی اخبار کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی جائیگی،بے بنیاد خبر سے ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، پگڑیاں اچھالنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں جواب دینا ہوگا۔
ن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو جو پیسے دیئے گئے وہ سکولوں کی تعمیر کیلئے دیئے گئے تھے ،سیاسی انتقام لیا جائے یاجھوٹ بولا جائے لیکن ملک دشمنی نہ کی جائے ۔ برطانیہ سے جو تعلیم اور صحت کیلئے پیسہ آیا ، اس کا آڈٹ موجود ہے ، شہباز شریف کے منصوبوں میں شفافیت کی وجہ سے فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا جوسٹوری پلانٹ کرائی جاتی ہے ، اس میں موقف نہیں لیا جاتا ،اس سٹوری میں شہزاد اکبر کا حوالہ دیا جارہاہے ،وہ ”ڈیلی میل“ کا سہارا کیوں لے رہے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ نوید اکرام پر کرپشن کے الزام میں مقدمہ شہباز شریف نے کروایا تھا ، نوید پر ایف آئی آر شہباز شریف کے کہنے پر کٹی تھی اور اگر شہباز شریف نے نوید اکرام کے ساتھ ملکر کرپشن کی ہوتی تو ان پر خود شہباز شریف ایف آئی آر کرواتے ؟ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شہزاد اکبر کے پاس سارا ریکارڈ ہے ، وہ عدالت نہ جائیں بلکہ کارروائی کریں ۔