’ ورلڈ کپ فائنل کوئی نہیں جیتا بلکہ یہ آئی سی سی کی اس چیز کی جیت ہے ‘ سابق کرکٹر عبدالرزاق انگلینڈ کی جیت سے ناخوش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق نے کہاہے کہ ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی جیت نہیں ہوئی بلکہ آئی سی سی کے قوانین جیت گئے ہیں۔
جیونیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ دیکھا جائے تو آئی سی سی نے جو رول بنایا ہوا ہے ، وہ جیت گیا ہے ،اس میں کئی چیزیں انگلینڈ کے حق میں گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میچ میں یہ نہیں کہا سکتا کہ انگلینڈ اچھا کھیلا یا نیوزی لینڈ اچھا نہیں کھیلا ، یہ جو آئی سی سی کے قوانین بنائے ہوئے تھے ، یہ ان کی جیت ہوئی ہے ۔