موسم آئندہ کتنے روز خوشگوار رہے گا؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے آئندہ 5 سے 6 دن موسم خوش گوار رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔کراچی میں گہرے بادل اور صبح کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی سے موسم تبدیل ہوگیا۔سکھر، خیرپور اور مضافاتی علاقوں میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ملک کے کئی علاقوں میں پارا چڑھا رہا، لاہور میں درجہ حرارت 35، کراچی میں34، پشاور میں 36، کوئٹہ میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جموں میں درجہ حرارت 34، سری نگر میں 32 اور لیہہ میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔