شہد سے جلد خوبصورت

شہد سے جلد خوبصورت

  

جلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں شہد اہم کردار اداکرتا ہے، کیونکہ شہد میں قدرت نے ایسی خصوصیات رکھی ہیں کہ وہ ہر قسم کے بیکٹیریاکو زائل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسے کھانے سے نہ صرف بیماریاں دور ہوتی ہیں، بلکہ چہرے پر لگانے سے بے رونق اور خشک جلد بھی تازہ دم ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ چہرے پر خالص شہد کالیپ کرنے سے خراب جلد بھی نرم ہوجاتی ہے۔ ایسی خواتین جن کی جلد خشک ہوتی ہے، انہیں چاہیے کہ ایک چمچ شہد میں ایک چمچ دودھ اور ایک چمچ بادام روغن ملاکر ماسک بنالیں اور 10 منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں،اس سے جلد تازہ دم اور نرم وملائم ہوجائے گی۔اگر بہت تیزمیک اپ سے آپ کا چہرہ خراب ہوگیا ہے تو شہداس کے لئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے، روزانہ 10 منٹ کے لئے خالی شہد کاماسک لگانے سے بھی جلد ٹھیک ہوجاتی ہے،اگر آپ کے ہاتھ کھردرے ہیں تو روزانہ شہد کا مساج کرنے سے آپ کے ہاتھ نرم ہوجائیں گے۔دوچائے کے چمچ کھیرے کا رس لیں اس میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ دودھ ملاکر ماسک بنالیں اور چہرے پر لگائیں، دس منٹ لگانے کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں،اس کے علاوہ انڈہ، شہد اور بادام روغن مکس کرلیں اور اسے چہرے پر لگائیں، یہ آئلی سکن کے لئے بہت اچھا ماسک ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -