بینک ڈیفالٹر کیس میں میاں نواز شریف کے 5کزن 24اگست کو طلب
لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ نے بینک ڈیفالٹر کیس میں ملوث سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے 5کزنوں کو 24اگست کو طلب کر لیا ہے،گزشتہ روز بھی سابق وزیر اعظم کے کزن عدالت میں پیش نہیں ہوئے،گزشتہ روز میاں جاوید شفیع،طارق شفیع،زاہد شفیع،میاں شاہد شفیع کو عدالت نے طلب کررکھا تھا تاہم عدالت نے ملزموں کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،بینکنگ عدالت کے جج منیر احمد جوئیہ نے مختلف بنکوں کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزار بینک کا موقف ہے کہ مذکورہ افراد نے اتفاق شوگر ملزمل اور کشمیر ملز نے 700 ملین قرضہ حاصل کیا،قرضے کی واپسی کے لئے متعدد نوٹس جاری کئے گئے ہیں جس پر عمل نہیں کیا گیا،قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیا جائے۔
نواز شریف کزن