ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسٹ بک بورڈ کی اسامیوں کی درخواست پر جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹ بک بورڈ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی نئی اسامیاں پیداکرنے کیخلاف دائردرخواست پر مدعاعلیہان سے جواب طلب کرلیا ہے،جسٹس عائشہ اے ملک نے انوار حسین ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں بورڈ میں نئی اسامیوں کی تخلیق پر اعتراض اٹھایا گیاہے، درخواست گزار کا موقف ہے کسی بھی ارادے میں کسی بھی نئی اسامی کی تخلیق کے لئے ایک طے شدہ طریقہ کار ہوتا ہے لیکن ٹیکسٹ بورڈ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی نئی اسامیوں کی تخلیق کے لئے قواعد و ضوابط نظر انداز کئے گئے ہیں،غیر قانونی طور پر تخلیق کی گئی کہ اسامیاں کو پْر نہیں کیا جا سکتا۔
جواب طلب