واسا ورک چارج ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے پرجواب طلب

  واسا ورک چارج ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے پرجواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے واسا کے ورک چارج ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے سمیت متعلقہ حکام سے آئندہ تاریخ سماعت پرجواب طلب کرلیاہے،محمد معین سمیت دیگر درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ پوری ذمہ داری ہے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے. وکیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ واسا کے تنخواہیں ادا نہ کرنے پر درخواست گزار ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، ملازمین کو اْن کی تنخواہ کی ادائیگی نہ کرنا غیر اسلامی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔

واسا ملازمین

مزید :

صفحہ آخر -