ایم این اے محسن شاہنوازکی ممکنہ گرفتاری، نیب سے جواب طلب

  ایم این اے محسن شاہنوازکی ممکنہ گرفتاری، نیب سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ نے نیب کے ہاتھوں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لئے دائرمسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا کی درخواست پر نیب سے 27جولائی تک جواب طلب کرلیاہے۔درخواست گزار محسن شاہ نواز نے آمدنی سے زائد اثاثوں کی انکوائری کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ شکایت کی نقل اور دیگر دستاویزات فراہم کئے بغیر نیب طلبی کے نوٹس جاری کر رہا ہے،متعدد درخواستیں دینے کے باوجود لگائے گئے الزامات سے متعلق بھی نہیں بتایا جا رہا،نیب غیر قانونی طور پر آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں بار بار طلب کر رہا ہے،تمام اثاثے ڈکلیئر کر چکا ہوں اور نیب کے پاس مکمل ریکارڈ بھی موجود ہے،عدالت سے استدعاہے کہ نیب کو غیر قانونی کاروائی سے روکا جائے۔

محسن شاہنواز

مزید :

صفحہ آخر -