ایم پی اے غضنفر عباس نے اثاثہ جات کی نیب انکوائری کو چیلنج کردیا

  ایم پی اے غضنفر عباس نے اثاثہ جات کی نیب انکوائری کو چیلنج کردیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ نے بھکر سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ کی نیب انکوائری کے خلاف دائردرخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے 28 جولائی تک جواب طلب کر لیا ہے،مسٹرجسٹس مسعود عابد نقوی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی،ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ نے آمدنی سے زائد اثاثوں کی انکوائری کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں نیب کو فریق بنایا ہے،درخواست گزارکا موقف ہے کہ وہ اپنے تمام اثاثے ڈکلیئر کر چکا ہے اور ٹیکس ریٹرن بھی باقاعدگی سے جمع کرا رہا ہے،نیب نے بے بنیاد آمدنی سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کر رکھی ہے، نیب کے طلبی کے نوٹس کو کالعدم قرار دیاجائے۔

انکوائری چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -