گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کیخلاف درخواست کا جواب داخل کرنے کی مہلت

  گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کیخلاف درخواست کا جواب داخل کرنے کی مہلت

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کے خلاف دائردرخواست کا جواب داخل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو مہلت دے دی۔ مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں گاڑیوں کی درآمد پر حکومتی پابندی کو چیلنج کیا گیاہے، درخواست گزار وکیل کے مطابق حکومتی پابندی سے مقامی طور پر ہونے والی گاڑیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور عام آدمی گاڑی نہیں خرید سکتا، وکیل کی جانب سے تجویزپیش کی گئی کہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کرکے درآمدی گاڑیوں کے لئے ایک زون بنایا جائے جہاں ان گاڑیوں کے نقص ٹھیک ہو سکیں،اس طرح نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ لوگوں سستی گاڑیاں بھی مل سکیں گی، سماعت کے دوران گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے وکیل نے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

جواب کی مہلت

مزید :

صفحہ آخر -